sahafi rana zulfiqar ki car 45 din bbad bhi baramad na ho saki

صحافی رانا ذوالفقار کی کار 45 دن بعد بھی برآمد نہ ہوسکی۔

سینئر  صحافی رانا ذوالفقار کی ہنڈا سٹی کالے رنگ کی   چوری ہونیوالی کار 45 دن بعد  بھی برآمد  نہ ہوسکی،  پولیس تاحال مصروف تفتیش ہے ۔ ،وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ حکام  کار کو فوری برآمد کرائیں، پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور سیاسی و سماجی رہنماٶں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے  سینئر صحافی ، ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ سلطنت ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے ممبر ایگزیکٹو کونسل  رانا ذوالفقار کی ہنڈا سٹی کار  گھر کے باہر سے 21 اکتوبر کی صبح سوا چار بجے موٹرسائیکل  سوار دو نامعلوم افراد سکیورٹی لاک اور تالے کھول کر لے گئے  ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی لیکن 45 روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال  کار کو برآمد نہیں کر سکی جس پر پنجاب یونین آف جرنلسثس  کےعہدیداران سمیت شہر کے سیاسی و سماجی رہنماٶں کی طرف سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کار کی فوری برآمدگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران  نے شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی  وارداتوں پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ حکام  سے کار چور ملزمان کی گرفتاری اور کار کو فوری برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔  پی یو جے کے صدر زاہد رفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاور بیگ و اراکین مجلس عاملہ نے ممبر گورننگ باڈی اورسینئر صحافی رانا ذوالفقار کی کار چوری ہونے اور  45 دن گزرنے کے باوجود برآمد نہ ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کار کو فوری برآمد کروایا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یاد رہے کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار رانا ذوالفقار  کی کالے رنگ کی کار  ہنڈا سٹی نمبر LED-09-7713 لاہور کے علاقہ مسکین پورہ بازار سے 21 اکتوبر کی صبح سوا چار بجے کے قریب چوری کر لی گٸی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش تاحال جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں