قصورمیں مقامی صحافی کومخالفین نے قتل کردیا،ورثا نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا،ڈی پی او کی طرف سے ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،رپورٹ کے مطابق ملزم اسد اﷲ اور عثمان وغیرہ نے دیگر ساتھیوں سے مل کر ہلہ روڈ پتوکی پر مقامی صحافی غلام رسول کو پرانی رنجش پرگولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا،اسے جناح ہسپتال لاہورپہنچایاجارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ورثانے صحافی کی میت سڑ ک پر رکھ کر شدیداحتجاج کیا ،ڈی پی او قصورعمران کشورنے ملزموں کی جلد گرفتاری کا یقین دلایاتومظاہرین منتشر ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ناشروع کردئیے ۔ ۔

Facebook Comments