pfuj dastoor election | Appealein mistrad

صحافی قتل، ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان۔۔

لاہور میں کیپیٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر ملک بھر میں منگل کے روز احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے منگل شام چار بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام ساتھیوں کو احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے لاہور میں کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کو پریس کلب کے قریب قتل کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ کے یوجے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نائب صدور جوائنٹ سیکریٹری اور تمام ارکان ایگزیکٹو کونسل نے حسین شاہ کے قتل پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مقتول کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ کے یوجے نے صحافی کے قتل کو پنجاب پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے  اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد صحافیوں کو خوفزدہ کرنا ہے اور اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا کا ہے تاہم صحافی اس طرح کی کارروایئوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں