shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

صحافی قتل کیس، تحقیقات غیرمعمولی تعطل کا شکار۔۔

شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے والد ڈاکٹر عبدالغفار رئیسانی نے یوم شہداءصحافت پر شہید صحافیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران سب سے زیادہ قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے،بلوچستان حکومت شہداءکے قاتلوں کو گرفتار،عدالتیں متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے ۔یہاں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالغفار رئیسانی نے یوم شہداءصحافت پر واحد رئیسانی سمیت تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر صحافت کا شعبہ ریاست کا اہم ستون ہے مگر بلوچستان میں صحافی نامساعد حالات سے دوچار ہیںمعاشرے میں انصاف کی امید گردانے جانے والے ہی حصول انصاف کی تلاش میںہیں اس نظام میں عام آدمی کی حالت کیا ہوگی ؟انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پولیس واقعہ کی غیر معمولی تحقیقات کریگی تاہم فرسودہ نظام میں واحد رئیسانی قتل کیس بھی دیگر شہداءکی طرح تعطل کا شکار ہے ،انہوں نے سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، طلباءرہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ یوم شہداءصحافت کے موقع پر عبدالواحد رئیسانی سمیت تمام شہید صحافیوں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے موثر آواز اٹھائیں ۔ انہوں نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے مطالبہ کیاکہ وہ مفرور ملزم کی عدم گرفتاری اور تحقیقات میں غیر معمولی تعطل کا نوٹس لیں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں