shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

صحافی قتل کیس، تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ۔۔

شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کا بیان قلمبند کرلیا،جس پر فریقین کے وکلاء کی جانب سے جرح کی گئی۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے سینئر قانون دان و سابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کی جبکہ مقدمہ کے تفتیشی آفیسرانسپکٹر عبدالغفار نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرایا جس پر فریقین کے وکلاء کی جانب سے جرح کی گئی، جرح مکمل ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آئندہ سماعت پر پولیس کے دوسرے گواہ کواپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر کے کیس کی سماعت29 نومبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت شہید صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ایوب ترین، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمدرند و ایگزیکٹو کے ممبران سمیت دیگر صحافی رہنماء بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں