شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت کر دوران عدالت نے مقدمہ میں پولیس کے آخری گواہ کا بیان قلمبند کرلیا، فریقین کے وکلاکیس کے حوالے سے اپنے حتمی دلائل دیں گے۔ جمعرات کو سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ کے جونیئر ذوالفقار ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ مقدمہ میں پولیس کے آخری گواہ سب انسپکٹر لطف علی نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرایا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آئندہ سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کا بیان قلمبند کیا جائیگا جبکہ کیس کے حوالے سے فریقین کے وکلاحتمی دلائل دیں گے ، دوران سماعت بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رندایگزیکٹو کے ممبران ودیگر احاطہ عدالت میں موجود تھے۔
صحافی قتل کیس،پولیس کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ۔۔
Facebook Comments