ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئنٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ کی جانب سے محمد کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت کے رو برو پیش ہوئے، دوران سماعت بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند ، شعیب رئیسانی و دیگرصحافی بھی عدالت میں موجود تھے۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس گواہان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 4 جون تک ملتوی کرنے کے احکامات دیئے۔ سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظو راحمد رند نے کہا کہ بی یو جے بلوچستان کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں پولیس کی جانب سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کا عدالتی ٹرائل ہورہا ہے، کیس میں نامزد ایک ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا جوصحافتی حلقوں اور متاثرہ خاندان کیلئے تشویش کا باعث ہے اس سلسلے میں بی یو جے نے ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے، جلد اس سلسلے میں ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ سے ملاقات کریں گے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)