sahafi qatal case namazad mulzimaan ki aboori zamanat mansookh

صحافی قتل کیس، نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی نصراللّٰہ گڈانی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کر دیا۔عدالت میں جج نے قتل کے مقدمے میں پولیس رپورٹ اور نامزد ملزمان ایم این اے خالد احمد لونڈ اور ان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت مسترد کر کے انسدادِ دہشت گردی دفعات برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ صحافی نصیر گڈانی کو میر پور ماتھیلو میں 21 مئی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد وہ 24 مئی کو کراچی کے نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں