sahafi qatal case mulziman kaa faisla tafteeshi afsar nahi adalat kaergi

صحافی قتل کیس، ملزمان کا فیصلہ تفتیشی افسر نہیں عدالت کرے گی۔۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس سے متعلق درخواست پر ماتحت عدالت کا دوسرا حکم معطل کرتے ہوئے پہلا حکم بحال کردیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمے پر اثر انداز ہونے کے لئے ملزمان مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تفتیش کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ججز بھی تبدیل ہوتے رہے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ ججوں کے تبادلے کا ملزمان سے تعلق نہیں یہ معمول کا حصہ ہوتے ہیں، عدالت نے فریقین کو 17 فروری کے لئے نوٹس جاری کردیئے، پہلے حکم کے مطابق ملزمان سے متعلق فیصلہ تفتیشی افسر کے بجائے عدالت خود کریگی، پولیس نے ملزمان کا نام چالان کے دوسرے کالم میں درج کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں