shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

صحافی قتل کیس، ملزمہ کی بھی رہائی۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں ایک کے بعد دوسرے ملزم کی بریت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پراسیکیوشن کی جانب سے اہم کیس کو ثابت کرنے میں مسلسل ناکامی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حکومت بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان سے نوٹس لیکر کیس میں باربار ناکامی پر انکوائری کرنے اور شہید صحافی کے خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بی یو جے کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس صدر عرفان سعید کی صدارت ہوا۔ شہید صحافی کے ورثاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کی عدالت سے رہائی کے فیصلے پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ثابت نہ کرنے کو نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام تر ثبوتوں اور گواہوں کے باوجود یہ دوسرا ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری ہوا ہے۔ جبکہ مقدمے کا اہم اور مرکزی ملزم بھی ڈھائی سال سے گرفتار نہیں ہوا ہے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے حکومت بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم کیس کا نوٹس لیں اور انکوائری کرواکر کیس میں ناکامی کے محرکات کو سامنے لائیں اور جو ذمہ دار نکلتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بی یو جے نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی بریت سے شہید صحافی کا خاندان عدم تحفظ کا شکار ہوگیا ہے۔ سریاب تھانے کو پابند کیا جائے کہ خاندان کی سیکورٹی کے حوالے سے مناسب اقدامات اٹھائے۔ بی یو جے صدر عرفان سعید نے کہا ہے کہ ہم شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے خاندان کے ساتھ پہلے دن سے کھڑے تھے آئندہ بھی قانونی اور اخلاقی معاونت جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے وکلا ءسے مشاورت کے بعد اعلی عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں پولیس نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے کے علاوہ تنظیمی امور سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں