shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

صحافی قتل کیس، ملزمہ کی دوسری بار درخواست ضمانت۔۔

شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،ایڈیشنل سیشن جج سریاب (ون) محمد علی مبین نے گرفتار ملزمہ کی دوسری مرتبہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا۔ ہفتے کو ایڈیشنل سیشن جج سریاب (ون) کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزمہ مسماة رابعہ ولد جمال الدین کی دوسری مرتبہ دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت سینئر قانون دان ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ اور ملک تنویر شاہوانی ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے جرح کی۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج سریاب (ون )محمد علی مبین نے گرفتار ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پیر 12 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزمہ نے گزشتہ ماہ بھی ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سریاب (ون) کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر ایڈیشنل سیشن جج سریاب (ون) محمد علی مبین نے15 جون کو فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزمہ کی ضمانت درخواست خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں