sahafi ka tahaffuz or digital lahore press club

صحافی قتل کیس، مبینہ قاتل کا اعتراف جرم۔۔۔

لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار عامر بٹ نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ عامر بٹ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ لین دین کے تنازع پر اجرتی قاتلوں سے صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا ۔ پولیس کا کہناہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے والے شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہوئے تاہم ان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزموں نےصحافی حسنین شاہ کے دفتر کے باہر 40منٹ انتظار کیا، اجرتی قاتلوں کو سہولت کاروں نےموٹرسائیکل اور اسلحہ فراہم کیا، سہولت کار سڑک کے دوسری طرف موجود رہے جبکہ اجرتی قاتل دفتر کے سامنے کھڑے رہے، حسنین شاہ کے دفتر سے باہر آنے پرسہولت کاروں نے اجرتی قاتلوں کو اشارے سے ٹارگٹ کا بتایا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث اصل ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا شوٹر بھی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، سی آئی اے کی زیر حراست ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کو گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس نے تحقیقات کے دوران عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر شوروم سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار مشہور جیولرز کے مالک عامر بٹ اور اسکے 2 ملازموں حیدر شاہ اور امجد پاشا سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے۔ سی آئی اے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عامر بٹ کو سی آئی اے نے جیل روڈ سے کار شوروم سے گرفتار کیاجو اسلام آباد گیا ہوا تھاواپس لاہور پہنچتے ہی پکڑا گیا۔ایک ذر یعے کا کہنا ہے کہ2مبینہ شوٹرز کی گرفتاری کے بعد عامر بٹ نے اپنی گرفتاری خود دی ہے، اس موقع پر جیل روڈ پر قائم دیگر شورومز کے مالکان بھی موجود تھے

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں