sahafi qatal case mein pesh e raft

صحافی قتل کیس میں اہم پیش رفت، اہم شواہد اکٹھا۔۔

 نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں پشاور کے سینئر صحافی ملک حسن زیب قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوگئی ،اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے،سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل،نجی زندگی کے حوالے سے ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز، مختلف زاویوں سے تفتیش جاری،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جیوفنسنگ اور مقتول کے سی ڈی ار کے ڈیٹا پر تیزی سے کام شروع کردیاپولیس حکام کے مطابق اب تک کی تفتیش سے اندازہ لگتا ہے کہ یہ دہشتگردی کا واقع نہیں تاہم اس کے باوجود پولیس دہشتگردی کو خارج المکان قرار نہیں دیتی تاہم مقتول حسن زیب کی نجی زندگی کے حوالے سے ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ دریں اثنا صحافی حسن زیب کے قتل کے خلاف خیبر اپ جنرلسٹ اور پشاور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اور صحافیوں نے پاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا نوشہرہ میں صحافی کے قتل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ قبل ازیں نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی حسن زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے صحافی حسن زیب کو قتل کر دیا تھا، مقتول صحافی کو اکبر پورہ بازار میں نشانہ بنایا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔نوشہرہ میں صحافی کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی حسن زیب کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور بآسانی فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس نے نوشہرہ میں صحافی حسن زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ اکبرپورہ میں درج کر لیا، جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو نامزد کیا گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش جاری ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی واقعہ کا نوٹس لے رکھا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اظہر خان کے مطابق ملک حسن زیب خان کار میں گھر سے بھائی انور زیب کے ہمراہ نکلے اور بازار میں اپنے سٹور جارہے تھے جیسے ہی وہ دکان کے قریب پہنچے تو انور زیب گاڑی سے اتر گیا اور موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ملک حسن زیب کو ٹارگٹ کرکے فائرنگ شروع کردی اور موقع پرجاں بحق ہو گئے ۔مقتول کی نعش میاں راشد حسین شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ۔ملک انور زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاجس کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں معلوم ہونے پر دعوی داری کریں گے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں