ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر سلیم عباس نے کہا ہے کہ صحافی خلیل جبران قتل کیس میں 11 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ایک بیان میں ڈی پی او خیبر نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کے قتل کیس کی جیو فینسنگ کے ذریعے تفتیش جاری ہے۔ 11 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا ہے، جن میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر بھی ہے۔سلیم عباس نے مزید کہا کہ مجرموں کی شناخت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی خلیل جبران کا قتل دہشت گردی ہے، مجرموں کی شناخت کےلیے پرامید ہیں۔یاد رہے کہ خلیل جبران کو 18 جون کو آبائی علاقے مزرینہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
Facebook Comments