لاہور ہائیکورٹ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے مقدمہ سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف کیس پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔دو رکنی بنچ نے مقتول کے بھائی لقمان اشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر اقبال بٹ نے دلائل دیے کہ سمبڑیال میں صحافی ذیشان اشرف کو کو گولیاں مار قتل کیا گیا، قانون کے تحت صحافی کو گولیاں مار کر قتل کرنا انسداد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
Facebook Comments