sahafi qatal case hatmi chalaan marahil mein

صحافی قتل کیس، حتمی چالان اسکروٹنی مراحل میں ۔۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں اہلخانہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات سے متعلق درخواست پر کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں مقتول صحافی کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کیس میں اب تک چالان جمع ہوچکا ہے یا نہیں؟ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ایس ایس پی رپورٹ کی جانب سے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔ایس ایس پی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس کا حتمی چالان اسکروٹنی مراحل میں ہے ۔صلاح الدین پنہور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود مقتول کے اہلخانہ اور وکلا کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیشی کے موقع پر دو تین ہزار افراد کو ساتھ لے کر آتے ہیں۔سکیورٹی خدشات کے باوجود ہمیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں