shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

صحافی قتل کیس، گرفتار ملزم بری۔۔۔

کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو بری کردیا۔ کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 9 کی عدالت میں صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مقتول صحافی کے والد نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثبوت ہونے کے باوجود قتل کے ملزم کو بری کرنا معنی خیز ہے۔ عبدالواحد رئیسانی کے والد نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ عبدالواحد رئیسانی کو 2021 میں بظاہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ کوئٹہ میں عبدالواحد رئیسانی کے ملزم کی بریت کے فیصلے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ تمام ثبوتوں کے باوجود ملزم کو باعزت بری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ (بی یو جے) نے مزید کہا کہ ورثاء کے ہمراہ فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں