sahafi qatal case JIT mukammal na hosaki

صحافی قتل کیس، اہم سہولت کار پکڑا گیا۔۔

سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں اہم سہولت کار اور پناہ دینے والا گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق سانگی کچے کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کی، ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی زیر نگرانی سانگی اور الف کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے اس دوران پولیس کو اہم کامیابی ملی اور قاتلوں کو پناہ دینے والے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار سہولت کار قاتلوں کو سانگی کچے کے علاقے میں پناہ دے رہا تھا، پولیس آپریشن اور محاصرے کے باعث قاتل سانگی والے کچے میں پناہ لیے ہوئے تھے،سانگی، الف کچہ اور شاہ بیلو جنگل میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، گرفتار سہولت کار شبیر مہر سے تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں