انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ملزمان سابق ٹاؤن چیئرمین عنایت شاہ، وائس چیئرمین احسان شاہ، سابق ایس ایچ او عاشق میرانی و دیگر پیش ہوئے جب کہ عدالت نے مجرمان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات ہٹانے کی درخواست خارج کردی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کا قتل دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، واضح رہے کہ مجرمان نے صحافی قتل کیس انسداددہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، ہائی کورٹ بھی مجرمان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پر درخواست مسترد کرچکی ہے، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کردی۔۔

Facebook Comments