sahafi qatal case chaaron mulzimaan baizzat bari

صحافی قتل کیس، چاروں ملزمان باعزت بری۔۔

لاہور کی مقامی عدالت میں صحافی کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو رہاکردیاگیا۔۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے مدعی اور گواہان کے منخرف ہونے پر صحافی حسنین شاہ قتل کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو بری کردیا۔ دوران سماعت مدعیہ صحافی حسنین شاہ کی اہلیہ نے بیان دیا کہ گرفتار ملزمان کا قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ، مقدمے کے گواہان نے بھی ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم سید حیدر عباس شاہ ، عامر رضا بٹ ،امجد پاشا اورسید فرحان احمد شاہ کو بری کردیا،ملزمان کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں