markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

صحافی قتل کیس، جے آئی ٹی بنانے کافیصلہ۔۔

پی پی پی وزراء، مشیر خانہ پوری کےلئے شہید صحافی عزیز میمن کے ورثاء سے تعزیتوں میں مصروف، دو ہفتے ہونے کے باوجود پولیس قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ، صوبائی ایکسائز، ٹیکسیشن ،نارکوٹیکس سندھ مکیش کمار چاولہ ،صوبائی مشیراورترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے میمن ہاؤس پہنچ کر شہید صحافی عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن سے تعزیت کی، صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدائیت پر وہ شہید صحافی کی تعزیت کےلئے پہنچے ہیں ، ورثاء نے تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی کیلئے کہا ہے جس کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کرینگے سندھ حکومت شہید صحافی کے ورثاء سے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہے، ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ دو روزتک آجائے گی جس سے پولیس کو کافی مدد ملے گی، وفاقی حکومت نے آئی، جی سندھ پولیس کلیم امام کو تبدیل کردیا ہے اب حکومت جلد ہی جے آ ئی ٹی ترتیب دے گی تاکہ شہید صحافی قتل کے تمام حقائق سامنے لائے جاسکیں ، ذراءع کے مطابق شہید صحافی عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن بھی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے وفاق سے جے آئی ٹی کا مطالبہ کرچکے ہیں حفیظ میمن سے تعزیت کرنے والے پی پی پی وزراء اور مشیر اب ان کا ٹیلی فون تک نہیں اٹھا رہے ہیں ، دوسری طرف ضلع نوشہرو فیروز کی صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پی پی پی وزراء اور مشیروں کی تعزیتوں کو سیاسی شعبہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی سندھ حکومت دو ہفتے ہوجانے کے باوجود شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے الٹا نوشہروفیروزکے سینئرصحافی زاہد قائم خانی کے بھائی اور چچا پر حملہ ہوا،پڈعیدن پریس کلب کے جنرل سکریٹری شکیل آرائیں کو جیل سے سنگین نتاءج کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، سندھ حکومت خانہ پوری کےلئے تعزیتوں کی بجائے شہید صحافی کے قاتلوں اورنوشہروفیروز کے صحافیوں پر حملے،دھمکیوں میں ملوث کو گرفتار کرکے صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرئے ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں