خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافی ساجد کاکڑ پر مردان میں ٹریفک پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت کی ہے۔ یونین کے صدر ناصر حسین، سینئر نائب صدر عمران ایاز، نائب صدر عبدالبصیر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، جائنٹ سیکرٹری ارشاد علی، فنانس سیکرٹری شاہ زیب اور اراکین ایگزیکٹو کونسل نے کہا کہ فیملی ساتھ ہونے اور تعارف کروانے کے باوجود ٹریفک اہلکار نے صحافی کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کی بلکہ اس پر تشدد کیا، پستول تانی اور گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا۔ انھوں نے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف مذکورہ پولیس اہلکار کو سخت محکمانہ سزا دی جائے بلکہ عوام کے ساتھ پولیس کے رویہ کا نوٹس لیا جائے۔
Facebook Comments