صحافی پر حملہ کرنے والا پکڑا گیا۔۔

اسلام آباد میں صحافی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے فوری گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے باہر ایک نوجوان نے صحافی گوہر محسود پر حملہ کردیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا،جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔اے این پی سندھ کے سابق جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل محسود کے مطابق حملہ نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا گیا ، ملزم مسلح تھا۔۔اطلاعات کے مطابق تشدد کے باعث صحافی گوہر محسود زخمی ہوگئے اور ان کے سر سے خون بہنے لگا۔۔ اس حملے کے خلاف سوشل میڈیا پر کئی صحافیوں نے اظہارمذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں صحافی غیرمحفوظ ہیں۔ گوہر محسود کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر والے معافی مانگ رہے ہیں اور ایف آئی آر واپس لینے کے لئے بار بار رابطہ کررہے ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں