پاکستان میں مقیم انڈونیشیا کے سفیر ایدم ٹگیو اور قونصل جنرل کراچی ڈاکٹر جون کنکورو نے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا سے وابستہ پروفیشنلز انڈو نیشیا اور پاکستان کے درمیاں پُل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے صحافیوں کے ساتھ آرٹس کونسل آف پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ایف یو جے۔ کے یو جے۔ پیپ۔ اور دیگر صحافتی تنظیموں کے ذمے دار بھی اس گفتگو میں شریک تھے۔ ایدم تگیو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں ادبی ثقافتی اور صحافتی رابطے برقرار رہنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پاک نیوی کے ساتھ امن ایکسرسائز میں انڈونیشن نیوی کی شرکت سے دونوں ملکوں کے عوام کو یہ پیغام ملتا ہے کہ دنیا میں امن اور بھائی چارے کے لیئے دونوں ملکوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیان کا فورم دونوں ممالک کے ثقافتی روابط میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انڈونیشن سفیر نے مزید کہا کہ دونو برادر ممالک کے عوام کے درمیاں ایک دوسرے سے بات چیت ثقافتی تعلقات اور برادرانہ ہم آہنگی برقرار رہنی چاہئے۔اس موقعہ پر پی ایف یو جے کے جی ایم جمالی نائب صدر شہربانو کے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی حسن عباس اور مونا خان نے مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی اجرکیں اور ٹوپیاں پہنائیں۔ اس پر تکلف نشست میں پاکستان ایسوسیشن آف پریس فوٹوگرافرز کے جمیل احمد عباس مہدی سمیت مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔
صحافی اور میڈیا پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، انڈونیشین سفیر۔۔
Facebook Comments