jabri bartarfion ka notice lia jaegaa

صحافی اور اس کے بھائی پر مسلح افراد کا حملہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی پر مسلح حملے کی شدید مذمت۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کےصدرفہیم صدیقی۔ جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا اور مجلس عاملہ نے روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹرگلزار بلوچ اور ان کے بھائی شعیب امان ایڈوکیٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ کےیوجےکی مجلس عاملہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی کے ساتھ مچھ کے علاقے میں پیش آنے والا واقعہ شدید مذمت کے قابل ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے حملوں سے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے لہذا اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔دریں اثنا بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے مچھ کے علاقے میں آزادی اخبار کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اورشعیب امان ایڈوکیٹ پرنامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی یو جے نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ سے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔صحافیوں کی نمائندہ تنظیم نے حکومت پر زور دیا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بغیر کسی خوف وخطر ادا کرسکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں