ahmad farhad giraftari se qabal kahan tha

صحافی و شاعر کو جمعہ تک بازیاب کرانے کا حکم۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل نے مغوی شاعر کی بازیابی کی یقین دہانی کرا دی۔مغوی  صحافی و شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی،اٹارنی جنرل منصوراعوان نے کہاکہ میں ذمے داری لیتا ہوں کہ احمد فرہاد کو ریکورکریں گے ،جسٹس کیانی نے کہاکہ آپ نے یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندہ نہیں اٹھایا نہیں جائے گا، اگر بندہ ریکور نہیں ہوگا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی۔اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مجھے مغوری کی بازیابی کیلئے وقت دیں،عدالت نے استفسارکیا کہ اٹارنی جنرل جو بیان دے رہے ہیں کیا وہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے دے رہے ہیں؟ایمان مزاری نے کہاکہ ہمیشہ سے ایسے ہوتا ہے کہ یہ بندہ اٹھاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نہیں، اٹارنی جنرل یہ بتائیں کہ پچھلے 6دن میں بازیابی سے متعلق کیا پروگریس ہے،اگر ایجنسییوں کے پاس نہیں ہے تو کم ازکم مغوی کو ٹریس تو کیا جا سکتا ہے،جسٹس محسن اختر نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے نے آپ کو اور مشکل میں ڈال دیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ میں یقین دہانی کروا رہا ہوں جو وسائل ہیں وہ استعمال میں لائیں گے۔عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو روسٹرم پر بلالیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ پولیس نے کسی کا بیان قلمبند کیا ہے؟اہس ایس پی نے کہاکہ سینئر افسر نہیں تھے ہمیں وزارت دفاع کے ذریعے تحریری بیان دیا گیا، سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش، سیکرٹری دفاع پیش نہ ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جب بھی سیکرٹری دفاع کو بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہی چیز تو ختم کرنی ہے عدالت کے بلانے پر سب پیش ہوں گے،اگر وزیراعظم عدالت میں آ سکتا ہے تو سب آ سکتے ہیں اس سے بڑا تو کوئی نہیں،یقینی بنائیں کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں،لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلے اٹارنی  جنرل  کو جمعہ تک کا وقت دیدیا گیا،عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں