انسدادِ دہشتگردی عدالت نے شاعر و صحافی احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مظفر آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر و صحافی احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔یاد رہے کہ عدالت نے 2 روز قبل سلو پوائزن کے شبے پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔
Facebook Comments