مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔شاعر احمد فرہاد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے 3 روز قبل سلو پوائزن کے شک پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتا شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔
Facebook Comments