sahafi o anchor person ko jail bhejdia gya

صحافی و اینکرپرسن کو جیل بھیج دیاگیا۔۔

لاہورمیں جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹائون نےپولیس پر حملے کے کیس میں اینکر اسد کھرل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسد کھرل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی سب انسپکٹر سیف نیازی نے بتایا کہ اسد کھرل سے سرکاری رائفل برآمد کرلی گئی ہے، مزید تفتیش کے لیے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،اسد کھرل کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی 6 دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے، جس پر عدالت نےجسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کر دی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں