sahafi o anchor perseon faarrukh shehbaz keliye lahore highcourt bar ki aezazi

صحافی و اینکرپرسن فرخ شہباز کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار کی اعزازی رکنیت۔۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ  کی جانب سے صحافی و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کو لاہور ہائیکورٹ بار کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا۔فرخ شہباز وڑائچ نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،جبکہ  عدالتی   نظام کے امور پر تفصیلی بات  چیت کی، اسد منظور بٹ نے  مثبت صحافت کرنے پر فرخ شہباز کی خدمات کو سراہا۔ اس مو قع پر چیئر مین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن فہد شہباز،ایڈووکیٹ چودھری احمد شیر جٹ،محبوب الٰہی اور ریاض وٹو سمیت دیگر شخصیات بھی  موجود تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں