سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے قبل محتاط انداز میں گفتگو کی۔ صحافی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا عمران خان سے ذکر کیا تو اس پر ان کا کہنا تھاکہ آپ کو پتہ ہے سوال، وہ فرمائشی سوال تھا اورآپ کو پتہ ہے نا فرمائش کہاں سے آئی ہوگی؟میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس سے قبل غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کل عجیب ڈرامہ کردیا اس نے۔عمران خان نے سوال کیا کہ ریکارڈنگ شروع ؟ اچھا ہے آن ائیر ہیں، کچھ غلط باتیں نہ نکل جائیں منہ سے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے عمران خان سے سخت سوال کیا تھا جس کا جواب دیکر وہ اٹھ کر چلے گئے تھے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments