کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔۔ کراچی کے علاقے عزیزآباد میں اسٹریٹ کرمنلز اب گلیوں میں وارداتیں کرنے لگے ہیں۔۔ گزشتہ روز جی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی عتیق احمد کو صبح کے وقت جب کہ وہ آفس جانے کے لئے گھر کے دروازے پر اپنی موٹر سائیکل اسٹارٹ کررہے تھے اچانک موٹرسائیکل سواروں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی، صحافی عتیق احمد نے ملزمان کی جانب سے اسلحہ نکالنے سے پہلے ہی مزاحمت شروع کردی ،شدید ہاتھاپائی کے نتیجے میں عتیق احمد کی شرٹ پھٹ گئی اور وہ معمولی زخمی بھی ہوگئے لیکن انہوں نےبڑی بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔۔

Facebook Comments