sahafi ne adakara ko zakhmi kardia

صحافی نے اداکارہ کو زخمی کردیا۔۔

کراچی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے انجانے میں اداکارہ یشما گل کو زخمی کردیا جس کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈان نیوز کے مطابق مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں خواتین کے لیے پنک بسز کی رونمائی کی تقریب کی ہے، جس میں یشما گل سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔مذکورہ تقریب میں حکومت سندھ نے کراچی میں پنک بسز کے مزید دو نئے روٹس کا افتتاح کرتے ہوئے دو ماہ تک خواتین کے سفر کو مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسی تقریب میں یشما گل سمیت دیگر اداکارائیں بھی شریک ہوئی تھیں اور اب یشما گل کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر نے  کسی جانب اشارہ کیا لیکن انجانے میں قریب ہی کھڑی یشما گل کی آنکھ کو تیزی سے ہاتھ لگایا۔ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ رپورٹر کی انگلیاں اداکارہ کی آنکھ میں لگیں، جس سے انہیں آنکھیں کھلی رکھنے میں مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے فوری طور پر آنکھوں پر ہاتھ لگا کر تقریب سے دور نکلنے کی کوشش کی۔اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس دن انہوں نے پورا دن زخمی آنکھ کے ساتھ تمام شوٹنگس کروائی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں