sahafi muzakraat keliye mohlat den

صحافی مذاکرات کیلئے مہلت دیں، چیئرمین سینیٹ۔۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز  ایسویسی ایشن ( پی آر اے ) کے نئے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں کہا ہےکہ پاکستان میڈیاڈویلپمنٹ اٹھارٹی بل پر صحافیوں کے تحفظات وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات تک پہنچائوں گا، کوشش ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے، حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے کے نو منتخب عہدید اران کو کامیابی پر مبارک باد دی،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کی قیادت پارلیمان اور صحافی برادری کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، آزاد و خود مختار صحافت پر یقین رکھتے ہیں، صحافیوں سے گزارش ہے وہ باہمی مشاورت اور مذاکرات کے لئے مہلت دیں،میڈیا اتھارٹی قانون اگر بنانا ہے تو اسے باہمی مشاورت سے آنا چاہیے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھائینگے، میڈیا اتھارٹی سمیت دیگر معاملات پر صحافی پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی کال واپس لے لیں،ماضی میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل بدقسمتی سے اپوزیشن کی مخالفت کے باعث منظور نہ ہوسکا،تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت، قائل کرنے کے بعد جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظور کروائیں گے ، صحافیوں کو ملازمت کی سیکیورٹی فراہم کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پیمرا ترمیمی آرڈیننس منظور کرائینگے ،یہ ہماری ذمہ داری ہے صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کی جلد از جلد فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں