پریس گیلری کمیٹی کے معزز ممبران کو مبارکباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معزز ممبران کو مبارکباد ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، لاہور پریس کلب اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ارکان اسمبلی کے استحقاق سے متعلق قانون کو آئینی طریقہ کے مطابق ختم کرنے کا اسپیکر پنجاب اسمبلی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ یہ بڑی کامیابی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے صحافی برادری نے ایک مرتبہ پھر اپنے بزرگوں کی روایات کو تابندہ رکھتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ صحافیوں کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کو برداشت نہیں کریں گے استحقاق کے قانون میں انشاء اللہ جلد ترمیم کے ذریعے تبدیلی لائی جائےگی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پریس گیلری کمیٹی کے اس مطالبے کو بھی تسلیم کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی ختم کردی اب اسمبلی کی کوریج کرنے والے رپورٹر پنجاب اسمبلی کے اندر وزیر اعلی، اسپیکر اور وزراء کے چیمبرز تک رسائی حاصل کرسکیں گے تاہم زیر تعمیر ایریا میں جانے پر پابندی ہوگی پریس گیلری کمیٹی صحافیوں سے امید رکھتی ہے کہ وہ اس پر عمل کریں گے
