وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور احسان مزاری نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے جس طرح دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے، اس طرح صحافی بہتر انداز سے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں منعقدہ این پی رمضان سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرشاہ غلام قادر، افضل بٹ، انور رضا، خلیل احمد راجہ، نیئر علی، ظفر بختاوری، خالد اعوان، مدثر چوہدری، ذوالفقار بیگ، عابد عباسی کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین موجود تھے۔
Facebook Comments