Lockdown main sahafi lut gaya

صحافی لٹ گیا، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار۔۔

کراچی کے علاقے  نارتھ ناظم آبادمیں مسلح ملزمان نےمقامی صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن منصور حفیظ سمیت تین افرد کو ہزاروں روپے اور 3موبائل فونز سے محروم کر دیا اور با آسانی فرار ہو گئے ،واردات کے فوری بعد ہی نارتھ ناظم آباد تھانے سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں موجود عملے نے معمول کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی بجائے محض تحریری درخواست وصول کرکے متاثرین کو تھانے سے روانہ کر دیا ۔آخری اطلاعات آنے تک لوٹ مار کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔۔۔شہر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران روزانہ سینکڑوں شہری لٹ جاتے ہیں جن کا تھانوں میں کوئی مقدمہ نہیں کیا جاتا، یہی وجہ ہے کہ اب عوام کی اکثریت ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد صبر توکرلیتے ہیں لیکن پولیس سے رجوع نہیں کرتے کیونکہ انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ پولیس والو ں نے کرنا کچھ نہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں