کراچی کے علاقے تھانہ منگھو پیر کی حدود غریب آباد نورانی ہوٹل علی ٹاؤن کے سامنے ڈاکوؤں کی روزنامہ ” فرض” کے رپورٹر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے رکن احسن جتوئی، اسلم خان رند ایڈووکیٹ اور نورانی ویلفیئر کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شہباز خان ڈاہر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات، نا رکنے پر فائرنگ، موٹر سائیکل گرنے سے تینوں زخمی۔ ڈاکو ایک موبائل فون اور بیس ہزار روپے لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منگھو پیر کی حدود میں گزشتہ رات تقریباً 8 بجے کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے احسن جتوئی، اسلم خان رند ایڈووکیٹ اور شہباز خان ڈاہر کو لوٹ مار کے لیے روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے پیچھے سے فائرنگ کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نامعلوم ملزمان نے پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل بھگاتے ہوئے تینوں علی ٹاؤن کے قریب گر گئے۔ ڈاکوؤں نے شہباز ڈاہر سے موبائل فونز اور بیس ہزار روپے نقدی چھین لی۔ شناختی کارڈز اور 125 موٹر سائیکل کے کاغذ بھی چھین لیے۔ احسن جتوئی اور اسلم خان نے مزاحمت کی اور شور شرابا کیا جس پر ڈاکو فرار ہو گئے۔ صحافی احسن جتوئی، اسلم رند اور شہباز کا کہنا ہے کہ انھوں نے 15 کو اطلاع دی لیکن پولیس حسب روایت ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی۔ تینوں متاثرین نے قانونی کارروائی کے لئے منگھوپیر تھانہ سے رابطہ کرلیا ۔
صحافی لٹ گیا، ڈاکوؤں کا تشدد۔۔
Facebook Comments