اختیارات سے تجاوز کرکے شہریوں اور سینئر صحافی اور وزیرآباد پریس کلب کے صدر افتخار بٹ کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے تھانہ سٹی وزیرآباد کے سب انسپکٹر رانا شبیر کو سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی نے معطل کر کے لائن حاضر کردیا۔۔بزرگ صحافی، صدر پریس کلب وزیر آباد افتخار احمد بٹ ناجائز حراست میں رکھے جانے والے شہریوں کی بابت دریافت کیلئے گزشتہ رات تھانہ سٹی گئے جہاں موجود سب انسپکٹر رانا شبیر نے انہیں بے گناہ شہریوں کی بابت کچھ بتانے کے بجائے محبوس بنا لیا اور ان سے موبائل فون بھی چھین لیا ،سات گھنٹے بعد رہائی دی گئی ۔ صحافی برادری نے واقعہ کیخلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر سی پی او آفس کے باہر احتجاج بھی کیا، جس کا سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر رانا شبیر کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔۔

Facebook Comments