کراچی میں نیشنل ہائی وے پر عبداللہ گوٹھ کے قریب مقامی صحافی کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا۔۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ مقامی نیوز چینل کے ملازم موسیٰ کاظم کے ساتھ پیش آیا۔۔ مقامی صحافی کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے تلاشی کے لئے روکا اور تلاشی کے دوران جیب سے تنخواہ کے بائیس ہزار روپے نکال لئے۔۔ مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکارکی وردی پر عادل نام کا بیج لگاہوا تھا۔۔ شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست لکھ کر لانے کا کہنا ہے۔۔مقامی صحافی نے سٹی پولیس چیف اور آئی جی سندھ سے لٹیرے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Facebook Comments