پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم اور فیڈرل ایگزیکٹو قونسل ارکان نے مبینہ طور پر پولیس کے خلاف خبریں چلانے پر کشمور کے ایس ایس پی کے ایماء پر مقامی پولیس کی جانب سے صحافی خان محمد شر، اس کی والدہ، بیوی اور کمسن بیٹے کو گھر سے اٹھانے کے واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے۔انہوں نے کشمور کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایف یو جے لیڈر شپ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے صوبہ سندھ کی پولیس کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے صحافی اور ان کی فیملی کو فوری رہا کریں اور اس میں ملوث پولیس سٹاف اور دیگر ارکان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
Facebook Comments