ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

صحافی کو ہراساں کیا جارہا ہے،پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کو ایجنسیوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے ،پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت اور ایجنسیوں کے استعمال کردہ ہتھکنڈوں کو ناپسندیدہ اور غیر ضروری قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ یہ معلومات حاصل کرنا صحافیوں اور پاکستان کے شہریوں کا آئینی حق ہے جیسا کہ رانا ابرار خالد نے درخواست کی تھی،پی ایف یو جے قیادت نے سنگین نتائج کا انتباہ کرتے ہوئےان اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا مطالبہ کیا جو رانا ابرار خالد کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں،دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کوغیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کی تفصیل توشہ خانہ سے مانگنے والے سینئرصحافی راناابرارخالد نے کہاہے کہ انفارمیشن رکوانے کیلئے وفاق کی طرف سے اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکی جانے پٹیشن کی دوسماعتیں ہوچکی ہیں تاہم ابھی تک مقدمہ کے اہم ترین فریق کوعدالت کا کوئی حکم اور نہ ہی کوئی عدالتی نوٹس موصول ہواہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا مجھے 21 ستمبر 2021 کے روزنامہ جنگ کی خبرسے معلوم ہواکہ وفاق نے بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان انفارمیشن کمیشن کے 17جنوری 2021 کے فیصلے کیخلاف رٹ پٹیشن دائرکی ہے جو راناابرارخالدکی اپیل پر دیاگیا تھااورپی آئی سی نے 10روز میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو وزیراعظم کوغیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے مانگی گئی انفارمیشن ( اطلاعات تک رسائی کے ایکٹ2017 کے تحت) اپیل کنندہ کو فراہم کرنے کاحکم جاری کیاتھا،روزنامہ جنگ کی خبرکے مطابق وفاق کی پٹیشن ابتدائی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی اور مسئول علیہان یعنی پاکستان انفارمیشن کمیشن اور رانا ابرارخالد کونوٹس جاری کرکے جواب جمع کرانے کاحکم جاری کیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں