sahafi ko harass karne kia jarha hai | Human Rights

صحافی کو ہراساں کرنے کیا جارہا ہے، ہیومن رائٹس ۔۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کی درخواست پر وزیراعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی جانب سے روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے معلومات کو کلاسیفائیڈ قرار دیا ہے۔ ایچ آر سی پی کا مؤقف ہے کہ مذکورہ حکومتی اقدام انفارمیشن ایکٹ کے منافی ہے۔ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ رانا ابرار خالد کی خفیہ اداروں کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہو۔ ان کے گھر میں گھسنے کی بھی کوشش کی گئی۔ کمیشن نے رانا ابرار خالد کے ذاتی تحفظ کے حوالے سے خدشات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں