sahafion par bogus muqadmaat azaadi sahafat ke par katray ke mutradif hai

صحافی کی اہل خانہ سمیت گرفتاری کو 5روزگزر چکے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری شاہد علی، سینئر نائب صد رناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد نے رحیم یار خان پولیس کی جانب سے پانچ روز قبل گرفتار کئے گئے صحافی خان محمد شر ، ان کی والدہ ، بیوی اور دو معصوم بچوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے خاندانی وجوہات پر صحافی خان محمد شر اور ان کے اہل خانہ کو بلاجواز گرفتار کیا ہوا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ غیرقانونی عمل بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر خان محمد شر کسی جرم میں ملوث ہے پھر اس کی والدہ ، بیوی اور بچوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ بدقسمتی سے پولیس صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرکے صحافی برادری میں اشتعال اور تشویش کی صورتحال پیدا کررہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر اطلاعات ، آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور گرفتار کئے گئے خان محمد شر اور ان کے اہل خانہ کو فوری طورپر رہا کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں