sahafi ko dhamkian pti ke mpa ki bamaashi

صحافی کودھمکیاں،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی بدمعاشی۔۔

کوٹ ادو کے علاقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی  اشرف رند  نے اپنے رشتے داروں پر ایف آئی آر درج کروانے پر مقامی صحافی اعجاز وسیم باکھری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق  اشرف رند کے رشتے داورں نے چند روز قبل اعجاز وسیم باکھری کے والد کو گھر کی دہلیز پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر صحافی کی جانب سے ملزمان پر  ایف آئی آر درج کروائی گئی تو رکن اسمبلی کی جانب سے صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔دھمکیوں کے حوالے سے آڈیو کال بھی منظر عام پر آئی ہے۔آڈیو میں اشرف رند کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میرے کزنز پر ایف آئی آر کروا کر تم نے میری ایم پی اے شپ چیلنج کی‘جس پر صحافی نے جواب دیا کہ اپنے باپ پر تشدد کی ایف آئی آر کروانا میرا حق تھا۔جس پر رکن اسمبلی کہتے ہیں کہ یہ روٹین کا معاملہ ہے، روز ایسے واقعات ہوتے  رہتے ہیں، ایف آئی آر کیوں کروائی؟تم نے ایف آئی آر کروا دی، اب ہماری باری ہے۔میں اب100 نہیں، 110 فیصد تمہارے اینٹی جاؤں گا۔لڑکوں کو لڑنے دو، سب کو کھلی چھٹی ہے لڑیں جس کو لڑنا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں