sahafi ko dhamkian fir darj karne ki hidayat

صحافی کو دھمکیاں، ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت۔۔

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر کے یو جے دستور کےجنرل سیکریٹری نعمت خان نے شعیب جٹ اور کے یو جے کے ممبر ثاقب صغیر کے ہمراہ ایس ایس پی سینٹرل سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔جنرل سیکریٹری کے یو جے نعمت خان نے ایس ایس پی سینٹرل کو شعیب جٹ کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے واقعہ کے فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دئیے،انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ویسٹ سے ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی بھی سفارش کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ زمہ داریوں کے دوران ملنے والے دھمکیوں پر کارروائی کی جائے گی۔جنرل سیکریٹری کے یو جے نعمت خان نے انھیں اس حوالے سے درخواست بھی پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں