sahafi ko daakuon ne gun point par loot lia

صحافی کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے لاہورپریس کلب کے سینئرکونسل ممبراوراے پی پی نیوزایجنسی کے چیف رپورٹر نعیم خان نیازی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے ۔ گذشتہ رات نعیم خان نیازی اپنے گھرسے باہر جوہرٹاﺅن میں گاڑی پر بیٹھے تو اچانک دو موٹرسائیکل سواروں نے انھیں گھیرلیااورگن پوائنٹ پر ان سے قیمتی موبائل فونزاور نقدی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور حالات اس قدر دگرگوں ہوگئے ہیں کہ خاص و عام کسی بھی شہری کی عزت و جان ومال محفوظ نہیں۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ سینئرصحافی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکیاجائے اور صحافی کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں