کراچی کے صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلمان احمد کی والدہ سے گھر کے باہر ڈکیتی کا کیس پولیس نے حل کرلیا،ملزمان کو گرفتارکرکے لوٹی ہوئی سونے کی چوڑیاں اور زیورات برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار تھانہ کی حدود ناظم آباد نمبر دو میں دو مسلح ملزمان نے صحافی سلمان کی والدہ کو گھر کے باہر لوٹا اور فرار ہوگئے تھے، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر گلبہار پولیس نے واقعے کا فوری مقدمہ 25/2023 دفعہ 392/397 ت پ درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور لوٹی ہوئی سونے کی چوڑیاں و قیمتی گھڑی برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ولد نور حبیب اور اسامہ دین ولد علی احمد کے ناموں سے ہوئی۔۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے سینئر صحافی نائب صدر سی آر اے سلمان احمد کی والدہ سے لوٹے ہوئے طلائی زیورات و گھڑی برآمد ہونے کے بعد صحافی کی والدہ کو انکے گھر جاکر لوٹا دی۔۔اس موقع پر دیگر صحافی و ممبران سی آر اے بھی موجود تھے جنہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔
صحافی کی والدہ کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار۔۔
Facebook Comments