محراب پور میں نجی ٹی وی کے صحافی عزیز میمن کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق عزیز میمن کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، عزیز میمن کی لاش 16 فروری کو نہر سے ملی تھی۔پوسٹمارٹم رپورٹ ڈاکٹر تحسین اور ڈاکٹر زاہد شیخ کےدستخط سے جاری کی گئی۔نجی ٹی وی کے صحافی عزیز میمن کے گلے میں مائیک کا تار لپٹا ہوا تھا۔سندھ حکومت نے عزیز میمن کے قتل پر جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی۔محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ولی اللہ دل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جے آئی ٹی پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعلی کی منظوری کے بعد 9رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں پولیس، آئی بی،اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدر ی نےکہاہے کہ صحافی عزیز میمن کے قاتل اتنی آسانی سے بچ نہیں سکتے‘مقتول خود قاتل بتا کر گیا ہے، ایسے کیسے خاموش ہو جائیں جمعرات کو اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تین دن پہلے عزیز میمن کے بھائی سے بات ہوئی وہ تفتیش سے مکمل غیرمطمئن تھے۔ظاہر ہے جب مبینہ فاتل خود تفتیش کے نگراں ہوں انصاف کیسے ہو سکتا ہے ؟ ۔سندھ حکومت اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔
صحافی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، جے آئی ٹی بن گئی۔۔
Facebook Comments