markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

صحافی کی موت طبعی ہے، سندھ پولیس کی رپورٹ۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سندھ پولیس نے صحافی عزیز میمن کی موت کو طبعی قرار دے دیا۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجا خرم شہزاد کی سربراہی میں ہوا، ایڈیشنل آئی جی ولی اللّٰہ کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی داخلہ کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو یہ بھی بتایا کہ صحافیوں کے دباؤ پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔چیئرمین کمیٹی نے عزیز میمن کی تمام رپورٹس کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔صحافیوں نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عزیز میمن کی آخری ویڈیو میں لیے جانے والے ناموں سے پوچھ گچھ کی ہے؟صحافی نے ایڈیشنل آئی جی سے بھی پوچھا کہ کیا آپ اپنی پوسٹنگ کی وجہ سے جواب دینے سے گھبرا رہے ہیں؟واضح رہے کہ 16 فروری کو نجی ٹی وی چینل ’’کے ٹی این‘‘ کے رپورٹر عزیز میمن کی لاش محراب پور میں نہر سے ملی تھی۔مقتول صحافی کے بھائی حفیظ میمن کا کہنا کہ پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے اور محرکات کا پتا لگانے کیلئے ابھی تک کوئی تفتیش نہیں کی۔حفیظ میمن نے الزا م عائد کیا تھا کہ پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکےدباؤ کو کم کرنا چاہتی ہے، عزیز میمن کو جن سے خطرہ تھا وہ اپنے وڈیو بیان میں آگا ہ کرچکے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں